شرف مشتری
سیارہ مشتری کو علمِ نجوم میں خوش بختی، مال و دولت، خوشحالی اور ترقی کا سیارہ سمجھا جاتا ہے۔ جن افراد کو زندگی میں مسلسل مالی پریشانیوں، قرض کے بوجھ یا دیگر معاشی مسائل کا سامنا رہتا ہے، ان کے پیدائشی زائچوں کا باریک بینی سے مطالعہ کرنے پر یہ بات اکثر سامنے آتی ہے کہ ان کا مشتری کمزور یا ناقص حالت میں موجود ہے۔
علمِ نجوم کے مطابق مشتری جب برج جدی (Capricorn) میں آتا ہے تو حالتِ ہبوط میں ہوتا ہے، یعنی اس کی قوت کمزور پڑ جاتی ہے۔ برج جوزا (Gemini) اور سنبلہ (Virgo) میں یہ حالتِ وبال میں آتا ہے، جو کہ اس کی توانائی اور مثبت اثرات کو مزید محدود کر دیتا ہے۔ اسی طرح برج سنبلہ اور حمل (Aries) میں مشتری حالتِ حضیض میں رہتا ہے، جو کہ اس کے اثرات میں زوال کی علامت ہے۔
ایسے میں، اگر کسی کے زائچے میں مشتری ان کمزور حالتوں میں پایا جائے تو اس کے منفی اثرات کم کرنے کے لیے ایک مخصوص روحانی عمل کیا جاتا ہے۔ اس عمل میں لوح مشتری تیار کی جاتی ہے، لیکن یہ لوح صرف اس وقت مؤثر اور فائدہ مند مانی جاتی ہے جب مشتری اپنی سب سے طاقتور پوزیشن یعنی حالتِ شرف میں ہو۔
مشتری کا شرف برج سرطان (Cancer) میں ہوتا ہے، اور اس وقت اس کی توانائی عروج پر ہوتی ہے، جو مالی خوشحالی، ترقی اور نعمتوں میں اضافہ کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس سال مشتری کا شرف 12 اگست سے 17 اگست تک رہے گا، اور یہی وہ بہترین وقت ہے جب لوح مشتری تیار کی جا سکتی ہے تاکہ زندگی میں مالی بہتری، کاروباری کامیابی اور خوش بختی کے دروازے کھل سکیں۔
عملیات میں نئے لوگ یہ سوچتے ہوں گیں کہ شرف کیا ہے اور یہ کس مقصد کے لیے ہے تو ان کی رہنمائی کے لیے مختصر یہ کہ یہ روزگار ترقی وسعت رزق یا جو قرضوں میں دبے ہیں یا جن کے حالات کھلنے کا نام نہیں لے رہے یہ ان کے لیے ایک تحفہ ہے میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں باقی عقلمند کے لیے اشارہ کافی ہے۔ رہی بات شرف کی تو ہر سیارہ جب اپنے وقتِ عروج پر ہوتا ہے تو اسی کو شرف کہتے ہیں اس کی پوری قوت سے فایدہ اٹھانا چاہیے ۔ مشتری کو ساڑھے بارہ سال بعد شرف آتا ہے اس لیے دوبارہ یہ وقت ساڑھے بارہ سال بعد آئے گا اب آپ چاہے تو سونا ہیں چاہے وقت کو ضائع کرکے مٹی بنا لیں۔ یہ دولتمندی، صحت ، طاقت ،کاروبار، کامیابی اور عروج کا وقت ہے۔
اس خاص وقت میں تیارشدہ نقوش آپ بھی حاصل کر سکتے ہیں اور اگر کسی کو عقیق میں لاکٹ کا نگینہ چاہیے ہو تو وہ رابطہ کر سکتا ہے یہ خواتین کے لیے ہے۔
اس پوسٹ کو جتنا زیادہ سے زیادہ ہوسکتا ہے شیئر کردیں شیئر کرنے میں ہرگز بخل نا کیا کریں کیونکہ جیسے آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے دن بدل جائیں ویسے ہی ہوسکتا ہے کوئی زندگی کی آس لگائے بیٹھا ہو اور آپ اس کے لیے وسیلہ و روشنی بن جائیں کم سے کم فی ممبر کوشش کرے کہ پانچ سے دس گروپس تک شیئر کرے کسی ایک کو بھی فائدہ ہوگیا تو سمجھ لیں اس کا اثر آپ کو بھی ملے گا۔ اللہ میری ہر بہن ہر بھائی کے لیے اس وقت کو مناسب و فوائد سے بھرپور بنائے۔ کچھ ممبرز کمنٹ میں اجازت مانگیں گے بس دس گروپ میں شیئر کریں یہی مختصر سی شرط ہے جو شیئر کرتے جائیں ان سب کو عام اجازت ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سعد الرحمن صاحب ۔۔