برائے ترقی رزق الله الصمد کا عمل
بعد نماز فجر سو بار الله الصمد اول و آخر درود شریف ۱۱، ۱۱ مرتبہ پڑھا کرے انشاء اللہ تعالی اس کا رزق زیادہ ہوگا اور قرض بھی ادا ہو جائے گا۔
برائے ترقی رزق
جو شخص بعد نماز فجر سو بار لاحول ولا قوۃ الا بالله العلی العظیم ہ ط پڑھے گا تو اللہ پاک اس کے رزق میں ترقی عطا فرمائے گا۔
برائے ترقی رزق
صبح بعد نماز فجر تین بار اور شام بعد نماز مغرب تین بار پڑھے گا تو انشاء اللہ اس کے رزق میں کشائش ہوگی۔ وہ دعا یہ ہے۔
بسم الله الرحن الرحیم اللھم اغفرلی ذنوبی و و سع علی رذقی و اقدرنی علی کسبہ و متعنی بما رزقتنی فلا تشغلنی فیما صرفتہ عنی یا ارحم الراحمین ہ و صل اللہ علی سیدنا محمد و الہ اجمعین ہ
برائے ترقی رزق جمعہ کا عمل
بعد نماز جمعہ سو بار اس دعا کو پڑھے تو انشاء اللہ رزق میں ترقی ہوگی اور اگر روزانہ سو بار پڑھتا رہے گا تو انشاء اللہ تعالی مخلوق سے بے پروا رہے گا وہ دعا یہ ہے۔
اللھم یا غنی یا حمید یا مبدی یا معید یا رحیم یا ودود اللھم اکفنی بحلا لک عن حرامک و بطاعتک عن معصیتک و اغننی بفضلک عن من سواک برحمتک یا ارحم الراحمین۔
برائے ترقی رزق
تین مرتبہ بعد نماز فجر اور بعد نماز مغرب تین مرتبہ جو اس کو پڑھے گا تو انشاء اللہ تعالےٰ غیب سے روزی ملے گی وہ دعا یہ ہے
اللھم باسمک ابتدیت و بکر مک اقتدیت و بنور قد سک اھتدیت و بفضلک استغیث و استغفرک و اتوب الیک ہ
عمل سورہ مزمل شریف
سورہ مزمل شریف کا پہلا طریقہ:فجر کی نماز کے بعد سورہ مزمل ایک دفعہ پڑھنے کا ورد رکھے اور ان چار آیتوں کو تین تین دفعہ پڑھا کرے۔ (اول)رب المشرق والمغرب لا الہ الا ھوفاتخذہ وکیلا (دوم) واللہ یقدر الیل و النھار (سوم) یبتغون من فضل اللہ (چھارم)و استغفر و اللہ ط ان اللہ غفور رحیم ہ ط جب تمام ہو جو حاجت چاہے برآوے۔
رزق میں برکت کے لئے
جو شخص چاہے کہ اس کے رزق مین برکت ہو تو وہ یہ عمل کریں انشائاللہ یتنی برکت ہوگی کہ حیران ہو جاوگے۔روزانہ 313 دفعہ قل ھو اللہ پوری سورۃ اور 500 دفعہ سبحان الله و بحمدہ سبحان الله العظیم۔
عمل سورۃ مزمل شریف
رزق کی برکت کے لئے یہ وظیفہ بھی زود اثر ہے۔ایسے ایسے انعامات ہوتے ہیں کہ آدمی کی قسمت یاوری ہوجاتی ہے۔یہ عمل 40 دن کا ہے، اس عمل کے دوران کچھا پیاز، بڑا گوشت لہسن نہ کھائیں، اور نماز کی مکمل پابندی کریں۔جھوٹ، غیبت سے پرہیز کریں۔ چاند کی نئے تاریخوں سے کسی بھی دن شروع کر سکتے ہے، ایک مقررہ وقت پر روزانہ 40 دفعہ سورۃ مزمل پڑھیں۔ پھر کمالات دیکھیں، ساری عمر آپ کسی کے محتاج نہیں رہیںگے انشاءاللہ۔اگر واقعی آپ رزق کے بارے میں پریشان ہے تو آپ ضرور اس وظیفہ کو پڑھ لیںگے
عمل برائے ترقی رزق
ترکیب: آیت مندرجہ ذیل کی زکوۃ۔۔۔۔اتوار کی رات کو عشاء کی نماز کے بعد تنہائی میں دو رکعت نماز نفل ادا کرے اور سورہ فاتحہ کے بعد ۱۲ بار یہ آیت پڑھے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم ط فتقبلھا ربھا بقبول حسن و انبتھا نباتا حسنا و کفلھا ذکریا۔ کلما دخل علیھا ذکریا المحراب وجد عندھا رزقا۔ نماز کے بعد ۵۲۷۱ بار اس آیت و من یتق اللہ یجعل لہ مخرجا و یر زقہ من حیث لا یحتسب و من یتوکل علی اللہ فھو حسبہ ان اللہ بالغ امرہ طقد جعل اللہ لکل شی قدر پڑھے اور سجے میں سر رکھے۔ سو بار یا واسع کہے اور اس کے بعد ۵۷ بار ہر روز آیت مذکور تنہائی میں پڑھتا رہے۔ خدا کے فضل سے بلا واسطہ رزق اس کو پہنچتا رہے گا۔
مجرب ہے۔ یہ عمل جس روز چاند دیکھے اسی روز سے شروع کرے۔
برائے ترقی رزق
ترکیب:بعد نماز فجر آسمان کے نیچے ایک سو ایک بار پڑھے۔ اول آخر درود شریف گیارہ گیارہ بار پڑھے۔ یا بدیع العجائب بالخیر الله الصمد بسم اللہ الرحمن الرحیم یا حفیظ یارزاق اللھم صل علی محمد و علی ال محمد انواع الرزق و الفتو حات۔
ترقی رزق
ترکیب: بعد نماز صبح سات مرتبہ پڑھا جائے گا بلا ناغہ۔
یا الله۔ یا سمیع۔ یا علیم۔ یا سریع الحساب۔ یا واسع۔ یا عدل۔یا علی یا عظیم۔یا متعال۔یاعزیز۔یا غفور۔ یا باعث۔ یا فعال لما یرید۔ یا رافع۔ یا معید۔ یا مانع۔ یا نافع۔یا جامع۔ یا بدیع۔ مجرب ہے۔
برائے ترقی رزق
ترکیب: نماز جمعہ کے بعد اول آخر ۳،۳ بار درود شریف پڑھ کر یہ دعا ۰۷ بار پڑھے۔ ایک جمعہ سے دوسرا جمعہ نہ ہونے پائے گا کہ الہ تعالی اس کو تونگر بنادے گا۔ مگر شرط یہ ہے کہ سلام کے بعد اسی طریقے سے بیٹھا رہے اور کوئی پہلو نہ بدلے۔ نہ کسی طرف دیکھے ورنہ اس عمل کی تاثیر ضائع ہو جائے گی۔ مجرب ہے۔
بسم الله الرحمن الرحیم اَلمُعْطِیْ ھُوَ الله
برائے ترقی رزق یا وھاب کا عمل
ترکیب:- یا وھاب: اگر کوئی چاہے کہ محتاجگی دور ہو جائے اور غنی ہو جائے تو اس اسم کو ہر روز چالیس روز تک برابر چار ہزار چار سو چوایس بار پڑھے۔ خدا کے فضل سے ایک ہی ہفتہ میں رزق کی ترقی ہو جائے گی۔
یہ دعا حضرت سلیمان علیہ السلام کی ہے۔اول آخر دس دس بار درودشریف پڑھے بہت مال دار ہو جائے گا اور پڑھنے کے وقت موکل کو قسم دیدے اور اول و آخر اس روش کوشروع کرے۔
یا رفتمائیل و اقسمت علیکم و اغثنی علیکم بحق یا وھاب
یالطیف کا عمل برائے ترقی رزق
جو شخص فجر یا عشاء کی نماز کے بعد یا لطیف کو ایک سو انیس(۹۱۱) مرتبہ پڑھ کر پھر ایک سو انیس(۹۱۱)مرتبہ یہ آیۃ کریمہ ان الله ھوالرزاق ذو القوۃ المتین ہ پڑھے۔ اول و آخر گیارہ، گیارہ مرتبہ درودشریف۔ انشاء اللہ غیب سے رزق کے اسباب پیدا ہو جائیں گے۔
ترقی رزق
سبحان الله ملا ء المیزان و منتھی العلم و مبلغ الرضاو زنۃ العرش۔ جو شخص چاہے میری عمر زیادہ ہو جائے اور دشمنوں پر فتح پائے اور رزق میں ترقی ہو اور مردہ سے عذاب دور ہو جائے، پس صبح و شام اوپر کی دعا تین مرتبہ پڑھے۔
برائے ترقی رزق یا رحیم کا عمل
جو شخص اس کو پرھے گا۔ اس کو ہرکام میں ترقی ہوگی۔ دشمنوں پر غالب رہے گا۔ وہ یہ ہے۔
يَا رَحِيمَ كُلِّ صَرِيخٍ وَ مَكْرُوبٍ وَ غِيَاثَهُ وَ مَعَاذَهُ يَا رَحِيمَ
ترکیب: اس عمل کی یہ ہے کہ چاند کی صرف پہلی تاریخ کی سبح کو 300مرتبہ پڑھے اور دوسری تاریخ سے 29تاریخ تک صبح کو 360مرتبہ پڑھے۔ اور اگر 29تاریخ کو چاند ہو جائے تو پھر پہلی تاریخ کی صبح کو 300مرتبہ پڑھے۔ اور اگر 29 تاریخ کو چاند نہ ہو تو 30 تاریخ کو بھی 360مرتبہ پڑھے، اور پھر پہلی تاریخ کی صبح کو 300مرتبہ پڑھے یہ عمل مجرب ہے، اول آخر دس دس بار درود شریف پڑھے۔
اللھم صل علی محمد سید القاھرین علی اعداء رب العلمین۔
دعائے خاص برائے ترقی رزق
اللھم یجمع بیننا ربنا ثم یفتح بیننا بالحق و ھو الفتاح العلیم قل اللھم ملک الملک توتی الملک من تشاء و تنزع الملک ممن تشاء وتعز من تشاء و تذل من تشاء بید ک الخیر ط انک علی کل شیء قدیر ط تولج اللیل فی النھار و تولج النھار فی اللیل و تخرج الحی ط من المیت و تخرج المیت من الحی و ترزق من تشاء بغیر حساب۔
اس کو دس مرتبہ پڑھے۔ اس کے بعد پھر اس دعا کو تین مرتبہ اس طرح پرھے۔
اللھم فارج الھم کاشف الغم مجیب دعوۃ المضطرین رحمن الدنیا و رحیمھا انت ترحمنی فارحمنی برحمۃ تغنینی بھا عن رحمۃمن سواک اللھم ملک الملک توتی الملک من تشاء و تنزع الملک ممن تشاء و تعز من تشاء ط و تذل من تشاء بیدک الخیر ط انک علی کل شیء قدیر۔ رحمن الدنیاوالاخرۃ تعطیھما من تشاء و تمنعھما ممن تشاء ارحمنی رحمۃ تغنینی بھا عن رحمۃ من سواک۔
ترکیب عمل: عشاء کے فرض ادا کرنے کے بعد دو رکعت سنت پڑھ کر اس عمل کو شروع کرے۔ عمل ختم کرکے پھرادا کرے۔ یعنی سنت اور وتر کے درمیان یہ عمل پڑھا جائے گا۔
برائے ترقی رزق
ترکیب: فراخی رزق کے لئے درجات کے لئے ایک ہزار مرتبہ اس آیت شریفہ کو روزانہ پڑھنا نہایت مجرب عمل ہے۔
و فی السماء رزقکم و ما توعدون فو رب السماء و الارض انه لحق مثل ما انکم تنطقون۔
ترقی رزق
ترکیب: یہ عمل ترقی رزق کے لئے مجرب ہے۔ فجر کی نماز کے بعد ۵۴مرتبہ روزانہ پڑھے۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے۔
بسم الله الرحمن الرحیم ھو الاول و الا خرو الظاھر والباطن ، و ھو بکل شیء علیم ہ