روزانہ دو سو بار ’’یاقوی یاعلیم‘‘ پڑھ کر نہار پیٹ پانی پر دَم کرکے پئیں یا پلائیں اور اس کے ساتھ بادام کے سفوف میں سیاہ زیرہ ملاکر ایک چائے کا چمچہ کھلائیں۔
٭ بادام پر ’’یاذالجلال والاکرام‘‘ گیارہ بار پڑھ کر دَم کریں اور صبح و شام ایک ایک بادام کھلائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔
٭ روزانہ تین بار سورہ الم نشرح، تین بار ’’رب اشرح لی صدری ویسرلی امری واحلل عقدۃ من لسانی یفقھوا قولی‘‘ اور تین بار ’’قالوا سبحانک لاعلم لنا الا ماعلمتنا انک انت العلیم الحکیم‘‘ پانی پر دم کرکے پلائیں۔
٭ تین بار ’’حسبنا اللّٰہ ونعم الوکیل نعم المولی ونعم النصیر‘‘ پڑھنے کی عادت ڈالیں۔
٭ پڑھائی میں دل نہ لگے تو ۱۴بار سورہ الم نشرح کے ساتھ ’’اللّٰھم افرغ قلبی بحب العلم‘‘ پڑھا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ چالیس روز تک بسکٹ پر سورۂ فاتحہ لکھ کر کھلائیں، کامیابی ملے گی۔
٭ سونے سے پہلے گیارہ بار سورۂ بقرہ کی آیت ’’سبحانک لاعلم لنا الا ماعلمتنا انک انت العلیم الحکیم‘‘ پڑھا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ ذہن خوب تیز ہوگا اور ہر بھولی ہوئی چیز یاد آجائے گی۔
٭ اگر کسی کی اولاد کندذہن ہو کوئی بھی سبق یاد نہ ہوتا ہو تو وَمَاعَلَّمَکَ مَالَم تَکُن تَعلَم وَکَانَ فَضلُ اللہ عَلَیکَ عَظیَماً کو121بار پانی پر دم کرکے پلا دیں اور یہ عمل 21دن تک کریں ان شاء اللہ آپ کی اولادذہن ہو جائے گی۔