بِسْـــــــــــــــــــــــمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللّٰهُمَّ رَبَّنَاۤ اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآىِٕدَةً مِّنَ السَّمَآءِ تَكُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَ اٰخِرِنَا وَ اٰیَةً مِّنْكَ ۚ وَ ارْزُقْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ
‘O Allah our Lord, ‘sends down to us a tray of food from the heaven so that it may be an occasion of rejoicing for us, for the first and the last of us and a sign from You, and provide for us and you are the best of Providers.
اے اللهاے رب ہمارے ہم پر آسمان سے ایک خوان اتار کہ وہ ہمارے لئے عید ہو ہمارے اگلے پچھلوں کی اور تیری طرف سے نشانی اور ہمیں رزق دے اور تو سب سے بہتر روزی دینے والا ہے ___ سورہ الماہده 114
قرآن اور اسماء الحسنی کا زکر رضائےِالہی کے لیے کرنا باعث رحمت و برکت ہے اس کی یاد میں برکتیں ہیں رحمتیں ہیں خوشیاں ہیں آسانیاں ہیں کامیابیاں ہیں پھر کسی مقصد میں بھی اس کو یاد کرنا اس کے کرم و فضل کا حصول ہے ۔ یہ آیت حضرت عیسی علیہ السلام سے منسوب ہے اور ان کا خوبصورت انداز دعا الله کو اتنا پسند آیا کہ قرآن بنا دیا اور جس کو قران کے زریعے آخری امت کے لیے بھی باعث قبولیت رکھ دیا ان آیات کا بغور معنی سے پڑھا جائے پھر اس پر یقین قوت پیدا کرنے کی ضرورت ہے اس آیت دعا کو ہر نماز کے بعد 7 دفعہ یا 101 دفعہ پڑھنا رزق کی ترقی اور حاجت کے جلد بھر آنے کے لیے بہترین ہے۔ اگر کوئی رزق کی تنگی سے پریشان ہیں یا کسی خاص چیز کے کھانے کی حاجت ہو تو اول اخر درود تین ، تین دفعہ کے ساتھ مذکورہ آیت کو سات دفعہ پڑھ کر آسمان کی طرف پھونکیں۔ ان شاء الله ایسا کرنے سےرزق میں فراوانی و مقاصد میں کامیابی نظر آئے گی ۔ اگر ہر صبح چاشت کے نوافل ادا کرنے کے بعد اس ایت مبارکہ کو 41 دفعہ روز پابندی سے پڑھیں گا اس کو اللہ غیب سے ہر چیز مہیا کریں گے ۔ اس آیت کی جملہ برکات کے حصول کے لیے روزانہ دن میں کثرت استغفار کے ساتھ روز رات میں 313 یا 1100 دفعہ مسلسل پڑھنا رزق کی فراوانی و باعث برکت و آسانی ہے عید الفطر کے دن اس آیت مبارکہ کو 700 دفعہ اور یا وھاب 1414 دفعہ پڑھنا عجیب ہے سارا سال اس آیت کی برکت رزق میں اضافے کے طور پر نظر آئے گی ۔ بہرحال یہ آیت دکھوں میں سکھوں کا ورد ہے ۔ پریشانیوں میں آسانیوں کا ورد ہے افلاسی میں غنا کا ورد ہےبیماریوں میں دوا کا ورد ہے ناکامیوں میں کامیابی کا ورد ہے محتاجی میں امیری کا ورد ہے اور بلاشبہ الله کو زکر کرنے والا دل اور دعا کرنے والی زبان پسند ہے ۔
☄☄☄ سعدی ☄☄☄