پستانوں کا عدم ابھار
کسی عورت کا پستان ابھرا ہوا نہ ہو، بالکل چھوٹا ہو تو چالیس دن تک یہ آیت روزانہ اکتالیس مرتبہ پانی پر دم کر کے پلایا جائے۔
اَنْزَلْنٰہُ مِنَ السَّمَآءِ فَاخْتَلَطَ بِہ نَبَاتُ الْاَرْضِ فَاَصْبَحَ ہَشِیْمًا تَذْرُوْہُ الرِّیٰحُ وَکَانَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ مُّقْتَدِرًا۔
پستانوں کے عدم ابھار میں یہ آیت لکھ کر چھاتی پر باندھنا بہت فائدہ مند ہے اور پستانوں میں درد ہو جب بھی یہ عمل نافع ہے۔
وَاِنَّ لَکُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَةً نُسْقِیْکُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْ نِہ مِنْمبَیْنِ فَرْثٍ وَّدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشّٰرِبِیْن ۔
جس عورت کا پستان بہت چھوٹا ہو تو ایک ہزار مرتبہ اسم باری تعالیٰ یا ماجد پڑھ کر ہاتھ پر دم کر کے اس کی چھاتی پر ملا جائے۔
دودھ کی کمی
اگر عورت کے پستانوں میں دودھ پیدا نہ ہوتا ہو تو ایک سو ایک بار یہ آیت بارش کے پانی پر دم کر کے پلایا جائے۔ ان شاء اللہ خوب دودھ پیدا ہو گا۔
وَ ھِیَ تَجْرِیْ بِھِمْ فِی مَوْجٍ کَالِْجِبَالِ فِیْھِمَا عَیْنٰنِ تَجْرِیٰنِ ۔
پستانوں سے دودھ کم آتا ہو تو یہ آیت اکیس بار پانی پر دم کر کے اکیس دن تک پلایا جائے اور اسی کو لکھ کر عورت کی چھاتی پر باندھ دیا جائے۔
وَاَوْحَیْنَآ اِلٰٓی اُمِّ مُوْسٰٓی اَنْ اَرْضِعِیْہِ فَاِذَا خِفْتِ عَلَیْہِ فَاَلْقِیْہِ فِی الْْیَمِّ وَلَا تَخَافِیْ وَلَا تَحْزَنِیْ اِنَّا رَآدُّوْہُ اِلَیْکِ وَجَاعِلُوْہُ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ
پستان میں دودھ کی کمی ہو تو یہ آیت خمیری روٹی پر لکھ کر سات روز تک کھلایا جائے۔
فَبِاَیِّ اٰٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ۔
اسم باری تعالیٰ ھو الحی القیوم تین سو مرتبہ پڑھ کر دم کرنا دودھ کی کمی کو دور کرنے کے لیے بہت نافع ہے۔
ورم پستان
اگر پستانوں پر ورم آگیا ہو تو سورہٴ اخلاص اور معوذتین دس دس بار پانی پر دم کر کے پلایا جائے۔ ان شاء اللہ ورم ختم ہو جائے گا۔
پستان ورم کر گیا ہو تو یہ آیت پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے ورم شدہ جگہ پر ہاتھ پھیرا جائے۔
وَاِذَا مَرِضْتُ فَھُوَ یَشْفِیْنَ ۔قُلْ ھُوَ للَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ھُدًی وَّ شِفَآء۔
سیلان الرحم
سیلان الرحم کی بیماری ہو گئی تو تین سو مرتبہ یہ آیت عرق گلاب پر دم کر کے اکتالیس روز تک پلایا جائے ان شاء اللہ مرض جاتا رہے گا۔
وَیَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُوٴْمِنِیْنَ وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ھُوَ شِفَآءٌ بِحَقِّ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ ۔
کمی حیض
جسے حیض بہت کم مقدار میں آتا ہو اسے روزانہ سات سو مرتبہ یہ آیت آبِ زم زم پر دم کر کے ایک ہفتہ تک پلایا جائے۔ اور اسی کو لکھ کر گلے میں بھی ڈالا جائے۔
وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ھُوَ شِفَآء
حیض کی کمی کی بیماری ہو تو روزانہ تین سو اکتالیس مرتبہ یہ آیت آبِ زم زم پر دم کر کے گیارہ روز تک پلایا جائے۔ لَاْ اِلٰہَ اِلَّاْ اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ ۔
کثرت حیض
اگر حیض کا خون زیادہ مقدار میں آتا ہو تو یہ آیت لکھ کر پیٹ پر باندھا جائے۔
صُمٌّ بُکْمٌ عُمْیٌ فَھُمْ لَا یَرْجِعُوْنَ۔
حیض کا خون زیادہ آنے کی صورت میں سات دن تک سورہٴ دہر پانی پر دم کر کے پلایا جائے۔ان شاء اللہ خون کا آنا بند ہو جائے گا۔
تین سو تیرہ بار سورہ ٴ کو ثر روزانہ بارش کے پانی پر دم کر کے پلانا کثرت حیض کی بیماری میں بہت مفید ہے۔
سہولت ولادت
حمل ٹھہرنے کے بعد فجر کی نماز کے بعد نو مرتبہ سورۂ زلزال پڑھیں۔ جب آٹھ ماہ گزر جائیں تو نویں ماہ کے شروع میں چھتیس مرتبہ یہ سورۂ پڑھیں۔ آٹھ ماہ اور نویں ماہ کےپہلے پندرہ روز گزر جائیں تو یہی سورۂ تین سو تیرہ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پانی کو جمع کرتی رہیں‘ بچے کی پیدائش تک یہی عمل کریں‘ جب درد زہ شروع ہو تو فوراً یہ پانی پی لیں جو خاتون حاملہ کے پاس ہو‘ وہ سورۂ زلزال تین سو تیرہ مرتبہ پڑھ کر حاملہ کی ناف پر دم کردیں۔ حاملہ اپنے ہاتھوں کو پنڈلیوں کے قریب رکھ لیں‘ دایہ اور گھر کی دوسری بزرگ خاتون راز دار ہوں‘ کیسی تیسرے فرد کے علاوہ کوئی نہ ہو‘ پردے کا خاص اہتمام کریں‘ انشاء اللہ بچہ نارمل ڈیلیوری سے ہی ہوگا۔
بخیریت ولادت
درد زہ والی عورت کو گیارہ مرتبہ سورۂ مزمل شکرپر پڑھ کر دم کرکے کھلائیں‘ انشاء اللہ بخیریت فوراً بچہ کی ولادت ہوجائےگی۔
بچہ عمر دراز ہوگا
جس عورت کے بچے اکثر مر جاتے ہوں تو وہ سات مرتبہ سورۂ مزمل پڑھ کر سپاری (چھالیہ ثابت) پر دم کرے اور اس میں سوراخ کرکے بچے کےگلے میں ڈال دے‘ انشاء اللہ بچہ عمردراز ہوگا۔