فبائ الاربکما تکذبٰن کا عمل
اس عمل کی بدولت حکیم‘ ڈاکٹر‘ وکیل اور دکاندار یا دیگر کاروباری لوگ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ یہ عمل انہیں بہت زیادہ فائدہ دے گا اور آمدنی بڑھنا شروع ہوجائے گی۔صبح کے وقت جب سورج ایک نیزہ بلند ہوجائے تو قرآن پاک کھول کر آرام سے بیٹھ کر سورۂ رحمٰن سورج کی طرف منہ کرکے پڑھنا شروع کردیں۔جب پہلی دفعہ آیت پڑھیں تو دائیں ہاتھ کی کلمہ والی انگلی سےسورج کی طرف اشارہ کردیں۔ اسی طرح ہر دفعہ اس آیت پر سورج کی طرف اشارہ کرتے رہیں یہاں تک کہ سورۂ ختم ہوجائے۔ یہ عمل کم از کم چالیس دن تک کریں۔ چالیس دن کے بعد دن میں جب بھی موقع ملے سورۂ رحمٰن کی پابندی رکھیں۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ ایک ہفتہ کے بعد ہی مخلوق آنا شروع ہوجائے گی۔ آزما کر دیکھ لیں۔ اگر اسی عمل کو مسلسل 120 روز تک کریں تو بہت زیارہ تسخیر حاصل ہو گی ہر کوئی آپ کا تابعدار رہے گا ۔۔ پابندی فرض عبادات ضروری ہے
جو شخص بیروزگار ہو اورملازمت نہ ملتی ہو یا گھر میں تنگ دستی ہو اور فقرو فاقہ ہو‘ ایسےلوگوں کیلئے قرآن پاک کا یہ عمل تیربہدف ہے۔ عمل کریں اور ملازمت نہ ملنے کی پریشانی یا گھریلو حالات میں تنگدستی کی‘ پریشانی سے نجات پائیں۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ ملازمت بھی مل جائے گی اور گھریلو مالی حالات بھی آہستہ آہستہ بہتر ہونا شروع ہوجائیں گے۔ عمل یہ ہے
سورۂ المومن (پ24) کی پہلی تین آیات کو نماز عشاء کے بعد باوضوایک ہزار مرتبہ پڑھیں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
حم تَنْزِيلُ الْكِتَابِ مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ۔