1.
جب سورج طلوع ہورہا ہو‘ 300 سوبار درود شریف پڑھیں پھر 300 باربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھیں۔ لگاتار ایک سال پڑھیں۔ طہارت کا خیال رکھیں۔ ہمیشہ باوضو اورمکمل توجہ اور دھیان سے پڑھیں۔ آپ اس کے کرشمات سے حیران ہونگے۔ دولت بارش کی طرح برسے گی یہ عمل آزمودہ اور پتھر پر لکیر ہے کبھی ناغہ نہ ہو۔
2.
کشف حاصل کرنے کیلئے اور جو بات ہونے والی ہوگی قبل ازوقت معلوم ہوجائے۔اس عمل سے حیرت انگیز انکشاف اور غیب کی عجیب باتوں کا مشاہدہ ہوگا۔ خفیہ اسرار سے آگاہی ہوگی۔نماز فجر کے بعد روزانہ 2500مرتبہ بِسْمِ اللہ مکمل پڑھیں اول و آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ چالیس دن باقاعدگی سے۔ وقت اور جگہ ایک ہو۔ دوران عمل ہی اثرات ملاحظہ ہونگے۔
3.
یہ عمل بڑا ہی مؤثر ہے بِسْمِ اللہ میں اسم اعظم مخفی ہے اس عمل سے آنکھوں میں تسخیر کی قوت پیدا ہوتی ہے آنکھوں میں کشش بڑھ جاتی ہے جس طرف چند لمحے نگاہ جما کر دیکھو گے مقناطیس کی طرح کھینچ آئے گا جو خیال دل میں جما کر کروگے ویسا ہی عمل ہوگا۔ عمل کرنے پر اس کی افادیت کے جوہر سے آشکار ہونگے۔صبح طلوع کے وقت جب سورج نکل رہا ہو تو نگاہیں سورج پر جمائیں آنکھیں نہ جھپکائیں اور سوباربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کا ورد کریں۔ چند دن تو سورج کے کناروں سے روشنی متحرک ادھر ادھر اوپر نیچے ہوگی پھر ساکن ہوجائے اور آپ کی آنکھوں میں عجیب کشش ہوگی۔ عمل میں چار سے چھ منٹ لگتے ہیں لگاتار پابندی سے کریں ایک دن کا بھی ناغہ ہرگز نہ کریں۔