تسخیر

دشمن کے شر سے محفوظ رہنے ، حاکم کو اپنے اوپر مہربان کرنے اور لوگوں میں باعزت اور سرخرو ہونے کے لئے ، شوہر کی ناراضگی اور غصہ ختم کرنے کے لئے یا بد مزاج بیوی کو رام کرنے کے لئے وضو کر کے رات کو سونے سے پہلے سو۱۰۰ مرتبہ

بِسْمِ اللہِ اَلْوَاسِعُ جَلَّ جَلَا لُہُ

پڑھکر مقصود علیہ کا تصور کر کے پھونک مار دیں اور دعا کر کے سو جائیں ، عمل کی مدت چالیس ۴۰ روز اور زیادہ سے زیادہ نوے ۹۰ دن ہے۔ خواتین ناغہ کے دن شمار کر کے بعد میں پورے کر لیں۔
اگر کسی ظالم یا سخت گیر حاکم کے دل میں نرمی اور محبت پیدا کرنا ہو تو کھٰیٰعص ( کاف ہا یا عین صاد) اس طرح پڑھیں کہ “ک” پڑھ کر سیدھے ہاتھ کی چھوٹی انگلی بند کر لیں “ھٰ” پڑھکر برابر والی انگلی بند کر لیں “یٰ” پڑھکر بڑی انگلی بند کر لیں، “ع” پڑھکر انگشتِ شہادت بند کر لیں اور “ص” پڑھکر انگوٹھا انگشت شہادت کے آخری تیسرے پورے پر رکھکر مٹّھی بند کر لیں اور جب حاکم کے سامنے پیشی ہو ہاتھ کھول دیں ، یہ ضروری نہیں ہے کہ ہاتھ حاکم کی آنکھوں کے سامنے کھولا جائے۔

Related Post

تسخیر اورتنگیِ رزق، قرض سے نجات

 فبائ الاربکما تکذبٰن  کا عمل اس عمل کی بدولت حکیم‘ ڈاکٹر‘ وکیل اور دکاندار یا…

فائده مجربه لجلب الزوج لزوجته

فائده مجربه لجلب الزوج لزوجته وكذا العكس او للبيت الذي به مشاكل بين الزوجين اكتبي…

Hajit Pori Hony ka Naqish | حاجت پوری ہونے کا نقش

حاجتیں پوری ہونے اور مشکلات کو دور کرنے کے لیے بہت ہی مجرب وظیفہ اور…